the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی

افغانستان کے صدراتی محل سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بدھ کی شب کابل میں امریکی یونیورسٹی پر ہونے والے حملے کی منصوبہ بندی پاکستان میں کی گئی تھی۔

دوسری جانب پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے افغان صدر اشرف غنی سے ٹیلی فون پر بات چیت کی اور کابل حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی ہے کہ پاکستان اپنی سرزمین کو افغانستان میں کسی قسم کی بھی دہشت گردی کے لیے استعمال نہیں ہونے دے گا۔

نامہ نگار خدائےنور ناصر کے مطابق افغان صدراتی محل کے بیان میں کہاگیا کہ افغان انٹیلی جنس ایجنسی (این ڈی ایس) کو ایسے شواہد ملے ہیں کہ نہ صرف اس حملے کی افغانستان بارڈر کے اُس پار پاکستان کی سرزمین پر منصوبہ بندی ہوئی تھی بلکہ افغان حکومت نے الزام عائد کیا ہے کہ حملہ آوروں کو پاکستان ہی کی سرزمین سے احکامات ملتے رہے۔


بدھ کی شب کابل میں امریکی یونیورسٹی پر ہونے والے حملے میں ایک ٹچیر اور سات طالب علموں سمیت 13 لوگ ہلاک ہوگئے تھے جن میں یونیورسٹی کے دو سکیورٹی گارڈز اور تین افغان سکیورٹی اہلکار شامل تھے۔

افغان حکومت کا کہنا ہے کہ جمعرات کو کابل میں ایک اعلیٰ سطح اجلاس میں افغان صدر اشرف غنی نے پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف سے ٹیلی فون پر بات چیت کی اور اس حملے میں ملوث شدت پسندوں کے خلاف بھرپور کارروائی کا مطالبہ کیا۔
افغان صدارتی محل کے اس بیان میں کہا گیا ہے کہ افغان صدر کے ساتھ ٹیلی فونک بات چیت میں پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل



راحیل شریف نے وعدہ کیا کہ پاکستانی انٹیلی جنس رپورٹ دیکھنے کے بعد اس بارے میں افغان حکومت کو آگاہ کیا جائے گا۔

دوسری جانب پاکستانی فوج کے شبعہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے افغان صدر اشرف غنی سے ٹیلی فون پر بات چیت کی اور کابل حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔

بیان کے مطابق جنرل راحیل نے کہا کہ پاکستان اپنی سرزمین کو افغانستان میں کسی قسم کی بھی دہشت گردی کے لیے استعمال نہیں ہونے دے گا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق افغان حکام نے تین موبائل فون نمبرز کی معلومات کا تبادلہ کیا جو کہ کابل میں یونیورسٹی پر حملے کے دوران مبینہ طور پر استعمال ہوئے اور ان کے ذریعے حملہ آوروں سے رابطہ کیا گیا تھا۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ افغان حکام کی جانب سے فراہم کردہ معلومات کی بنیاد پر افغان سرحد کے قریب مشتبہ علاقے میں کومبنگ آپریشن کیا گیا تاکہ شدت پسندوں کی موجودگی کی تصدیق ہو سکے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کابل حملے کے دوران استعمال ہونے والی مبینہ موبائل سمز افغانستان کے اندر موجود موبائل نیٹ ورک کا استعمال کر رہی تھیں اور اس نیٹ ورک کے سگنل پاکستان کی حدود کے اندر بعض علاقوں میں موصول ہوتے ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ کومبنگ آپریشن کے نتائج کے بارے میں افغان حکام کو آگاہ کر دیا گیا ہے جبکہ جنرل راحیل شریف نے صدر اشرف غنی کو یقین دہانی کرائی ہے کہ افغانستان کی جانب سے دستیاب مزید معلومات پر ہر ممکن تعاون کیا جائے گا۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.